پاکستان کی حکومت نے بھار تی سفیر کو ملک بدر کرکے عوام کے د ل جیت لئے ہیں‘ شفیق ر ضا قادری

جمعہ 9 اگست 2019 14:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) انجمن شہریان لاہور کے چیئرمین شفیق ر ضا قادری نے کہاہے کہ خطہ حا لت جنگ میں ہے اپوز یشن حکومت کا سا تھ دے۔ پاکستان انتشار پسند سیا ست کا متحمل نہیں ‘ اپوزیشن بھار تی جار حیت کیخلا ف متحدہ ہو کر ایک قوم ہو نے کا ثبو ت فراہم کرے۔ بھار ت اپنی گمراہ کن سو چ کو خطے پر مسلط کر نا چاہتا ہے بھار ت کی دہشتگر دی کیخلا ف پور ی قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے مو چی گیٹ کے سامنے بھار تی مظا لم کیخلاف مظاہرے میں گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ بھار ت کبھی بھی جنگ کی غلطی نہ کرے یہ جنگ اس کو بہت مہنگی پڑے گی پاکستان کی حکومت نے بھار تی سفیر کو ملک بدر کرکے عوام کے د ل جیت لئے ہیں جس پر ہم حکومت کوخراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔انہو ں نے کہاکہ بھار ت اقوام متحدہ کی قرارداروں کی دھجیاں اڑا کر عالمی قوا نین کی کھلی خلا ف ورزی کررہاہے جس کا عا لمی دنیا فوری نو ٹس لے ۔