Live Updates

سینئررجسٹرارزہسپتالوں کی حالت بہترکرنے میں اہم کردار ادا کریں

صوبائی وزیرصحت کا کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں سینئررجسٹرارز سے خطاب

جمعہ 9 اگست 2019 16:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2019ء) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ڈاکٹروں کی تنخواہیں اتنی بڑھائی گئیں، کسی بھی ہسپتال میں سینئررجسٹرارزکی بہت اہمیت ہوتی ہے، ڈاکٹری پیشہ روزگارکاذریعہ نہیں بلکہ پیغمبرانہ پیشہ ہے، اللہ پاک نے انسان کودنیامیں انسانیت کیخدمتکے لیے معمورکیاہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کو کنگ ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں سینئررجسٹرارزسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرخالد مسعودگوندل اور پروفیسر ڈاکٹر اسداسلم خان کے علاوہ منسلک میڈیکل کالجزکے سینئررجسٹرارزکی کثیر تعدادنے شرکت کی۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ محکمہ صحت میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ پرکی گئی ہیں، میڈیکل یونیورسٹیوں میں ریسرچ کلچرکے رجحان کوفروغ دیاجارہاہے، محکمہ صحت میں کسی کی بھی ترقی کے لیے سفارش بالکل بھی نہیں مانی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزیر صحت پنجاب نے مزیدکہاکہ سینئر رجسٹرار ہسپتالوں کی حالت بہترکرنے میں اہم کرداراداکریں، وزیراعظم عمران خان کی صحت کے شعبہ میں بہتری اولین ترجیح ہے، پنجاب میں ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کے لیے بجٹ میں دوارب روپے رکھے گئے ہیں، کرپشن کے باعث جیلیں شریف خاندان کامقدربن گئیں، وزیراعظم عمران خان نے بھارت کی جارحیت کے خلاف انتہائی سخت مؤقف اختیارکیاہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات