سندھ ہائیکورٹ نے شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" پر پابندی سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

جمعہ 9 اگست 2019 17:01

سندھ ہائیکورٹ نے شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" پر پابندی سے متعلق ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" پر پابندی سے متعلق درخواستگزار کی عدم حاضری کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔دو رکنی بینچ کے روبرو شاہد آفریدی کی کتاب "گیم چینجر" پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار ایک مرتبہ پھر غیر حاضر رہا۔ درخواستگزار کی عدم حاضری کے باعث سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

عدالت نے درخواست سے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے تھے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کتاب میں خود کش بمبار جیسی قابل اعتراض اصطلاح استعمال کی گئی۔ شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں لیجنڈ بیٹسمین جاوید میانداد کیلئے "چھوٹا آدمی "کا لفظ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

وقار یونس جیسے عظیمبولر کو " ڈرپوک کوچ " قرار دیا۔ گوتم گھمبیر کیلئے " حاسد" جیسے نا مناسب الفاظ کا استعمال کیئے۔

شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں گیم اور فین کو تکلیف پہنچائی۔ پی سی بی اور ای سی سی سمیت دیگر ادارے جنہوں نے 1996 میں شاہد آفریدی کو 16 سال کا تیز ترین سینچری بنانے والا ریکارڈ ہولڈر ظاہر کیا تھا۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی شاہد آفریدی اور وجاہت سعید خان کو کتاب کی اشاعت سے روکا جائے۔ کتاب میں جاوید میانداد، وقار یونس اور گوتم گمبھیر کیخلاف تضحیک آمیز الفاظ نکالے جائیں۔