عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

جمعہ 9 اگست 2019 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2019ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جمعہ کو دائر درخواست میں کہاگیاکہ نوابزادہ افتخار ڈیفالٹر ہیں،بیان حلفی میں جھوٹ بولا،نوابزادہ افتخار نے کاغذات نامزدگی اور بیان حلفی میں حقائق چھپائے۔درخواست میں کہاگیاکہ چھبیس پولنگ اسٹیشز پر میری بھاری مارجن سے شکست دکھائی گئی۔

(جاری ہے)

جمشید دستی نے کہاکہ نوازداہ افتخار آرٹیکل 62 کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے،نوازدہ افتخار صادق و امین نہیں ہیں،نا اہل قرار دیا جائے۔درخواست میں کہاگیاکہ نوابزادہ افتخار کی جانب سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا غیر قانونی استعمال بھی کیا گیا،لاہور ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں این اے 184 سے الیکشن میں حصہ لینے والے 13 امیدواروں کو بھی فریق بنایا گیا ۔ درخواست میں کہاگیاکہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں حقائق کو مدنظر نہیں رکھا۔