ڈی ائی جی آپریشنز اسلام آباد نے چاند رات ،عید کے دن اور تفریح گاہوں وغیرہ کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا

کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہا جائے ،ڈی آئی جی آپریشنز وقارالدین سید کی ہدایت

ہفتہ 10 اگست 2019 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2019ء) ڈی ائی جی آپریشنز اسلام آباد وقار الدین سید نے چاند رات ،عید کے دن اور تفریح گاہوں وغیرہ کے لئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ۔سکیورٹی پلان کے مطابق چاند رات کو 1400،عید کے روز 2000جبکہ تفریح گاہوں وغیرہ کے لیے 1200پولیس افسران و جوانوں کو سکیورٹی پر مامور کر دیا گیا ۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہاکہ تمام افسران جوانوں کو ڈیوٹی پر بھیجنے سے پہلے بریف کریں۔

انہوںنے ہدایت کی کہ تمام زونل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز ایس ایچ اوز خود اپنے اپنے علاقوں میں موجود رہیں ۔ انہوںنے کہاکہ زیاد ہ تر شہری اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں ،اس لئے رہائشی علاقوں میں پٹرولنگ کو موثر بنایا جا ئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ چاند رات کو ہلڑ بازی ،آتش بازی کرنے پر سختی سے پابندی ہے اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری کئے گئے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا ئے ۔

انہوںنے کہاکہ عید کے روز تمام مساجد ،امام بارگاہوں اور جہاں جہاں عید کے اجتماعات ہوتے ہیں ان پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھا جائے۔ انہوںنے کہاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ داخلی و خا ر جی راستو ں سمیت شہر بھر میں سخت چیکنگ کی جا ئے۔ انہوںنے کہاکہ مشکو ک مو ٹر سائیکل سواروں کی سختی سے چیکنگ کی جا ئے۔ انہوںنے کہاکہ سیف سٹی کی کا لو ں پر فوری ایکشن لیا جا ئے ،ان دنو ں میں کسی بھی افسران کی سستی یا غفلت بر داشت نہیں کی جا ئے گی

متعلقہ عنوان :