صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر ، کمشنرلاہورڈویژن کی زیرصدارت لیبرسیفٹی اقدامات ، کم ازکم اجرت کو یقینی بنانے کیلئے اہم اجلاس

بدھ 18 جون 2025 22:59

صوبائی وزیرفیصل ایوب کھوکھر ، کمشنرلاہورڈویژن کی زیرصدارت لیبرسیفٹی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) صوبائی وزیر برائے لیبر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر صدارت کمشنرلاہورڈویژن آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر لیبر سیفٹی اقدامات اور کم از کم اجرت کو یقینی بنانے کیلئے پلاننگ کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں لیبر سیفٹی اقدامات کے نفاذ کیلئے صوبائی محکمے نے انتظامیہ کے ہمراہ میکانزم ترتیب دینے کا فیصلہ کیا۔

صوبائی وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو فیلڈ میں مزدورں کی سیفٹی کو یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کیلئے مزدور کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، انہوں نے کہا کہ محکمہ لیبر، ضلعی انتظامیہ اور تمام ضلعی محکموں کی ٹھوس معاونت کریں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرپبلک اور پرائیویٹ تمام سیکٹرز میں ہر سطح پر لیبر کیلئے سیفٹی ایس او پیز کے نفاذ اور لیبر کیلئے کم از کم تنخواہ کہ ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

صوبائی وزیر لیبر نے کہا کہ ایل ڈی اے، واسا، ایم سی ایل و دیگر متعلقہ محکمے مزدورں کی سیفٹی و کم از کم اجرت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، مزدور حقوق سیفٹی کے نفاذ کیلئے 2019ایکٹ لیبرلاز کے تحت کاروائیاں ہو سکتی ہیں، لیبر قوانین کے تحت لاپرواہی سے اموات پر قانونی کارروائی ممکن ہو گی، لیبر قوانین کو جامع بنانے کیلئے مزید کام بھی ہو رہا ہے۔

صوبائی وزیر برائے لیبر فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے وژن کے مطابق ایک مزدور کا تحفظ ایک خاندان کا تحفظ ہے تمام سیکٹرز کے ساتھ مزدوروں کی سیفٹی کے لئے اجلاس کئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کنسٹرکشن سائٹس پر لیبر سے کم وسائل اور بغیر حفاظتی سامان کام لینا جرم ہوگا، مزدور کے حقوق کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سیفٹی ایس او پیز اور قوانین کا سختی سے نفاذ کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :