Live Updates

عمران خان کے احتجاجی تحریک موخر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم، اسوقت قومی اتحاد اشد ضروری ہے‘ خواجہ سعد رفیق

بدھ 18 جون 2025 22:59

عمران خان کے احتجاجی تحریک موخر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم، اسوقت قومی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما وسابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے احتجاجی تحریک سے موخر کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی نازک جنگی صورتحال کے پیش نظر قومی اتحاد اشد ضروری ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کے آفیشل ایکس اکائونٹ کے اعلان کے مطابق بدلتے عالمی حالات کے باعث انہوں نے اپنی جماعت کی احتجاجی تحریک 2ہفتوں کے لیے موخر کردی ہے اور کہا کہ موجودہ حالات کے اثرات پاکستان پر بھی آئیں گے، اس بیان میں انہوں نے قوم کو متحد کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان سے سخت سیاسی اختلاف کے باوجود میں بطور ایک سیاسی کارکن عمران خان کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں کیونکہ خطے کی نازک جنگی صورتحال کے پیش نظر قومی اتحاد اشد ضروری ہے، اس لیے حکومت کو عمران خان کے اس فیصلے کو مثبت انداز میں لینا چاہیے اور سیاسی افہام و تفہیم کا راستہ نکلنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی ایک دوسرے پر پائوں رکھ کر آگے نہیں بڑھ سکتا، اس ملک میں یہ تجربہ بار بار کیا گیا مگر ہمیشہ ناکام رہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات