پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے، اعجاز الحق

کشمیر کی آزادی و خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کا جمہوری حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا، آرٹیکل 370 کا خاتمہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے، سربراہ پاکستان مسلم لیگ (ضیائ)

ہفتہ 10 اگست 2019 21:49

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اگست2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ محمد اعجاز الحق نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔کشمیر کی آزادی و خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔ بھارت ظلم و جبر سے کشمیریوں کا جمہوری حق استصواب رائے کچل نہیں سکتا۔ آرٹیکل 370 کا خاتمہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ضیاء ) کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر محمد اعجاز الحق نے دورہ پنڈی گھیب کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر مملکت سردار سلیم حیدر ، صوبائی وزیر محکمہ مال کرنل (ر) ملک انور خان ، ملک احمد رضا کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج ملک کا بھرپور دفاع کرنا جانتی ہیں۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کسی صورت دبایا نہیں جا سکتا۔ امن و بھائی چارے کی اشد ضرورت ہے۔ اندورنی و بیرونی سازشوں کا مقابلہ متحد ہو کر کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے والد جنرل ضیاء الحق شہید کی برسی ماضی کی طرح اس سال بھی پوری عقیدت و احترم سے منائی جائے گی۔پورے ملک سے کارکن برسی میں شرکت کریں گے۔