پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر دیا: حامد میر کا دعویٰ

آزاد جموں و کشمیر کی عوام پاکستانی جھنڈوں اور نعروں کے ساتھ فوج کا استقبال کرنے لگے: سینئیر صحافی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 11 اگست 2019 10:39

پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر ..
مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست2019ء) پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر دیا ہے۔سینئیر صحافی حامد میر نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر مورچے سنبھالنے لگی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے میرے بہت ہی متحرک دوستوں نے بتایا ہے کہ آج رات سے پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر دیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کی عوام پاکستانی جھنڈوں اور نعروں کے ساتھ فوج کا استقبال کر رہی ہے۔

نعرے لگائے جارہے ہیں کہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘‘‘۔
 خیال رہے کہ ایل او سی پر حالات کشیدہ ہیں اور بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد یہ حالات مزید خراب ہو گئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ماہ سے کئی بھار قابض بھارتی فورسز پاکستانی سرحد کے اندر دراندازی بھی کر چکی ہیں جبکہ 15اگست کے روز بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر پر حملے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشینے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ کشمیر میں خون خرابہ نہ ہو، دوسرے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔غیور کشمیری عوامبھارتی سامراج کے خلاف احتجاج کرنے سڑکوں پر نکل آئی ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر کے وادی میں کرفیو نافذ کر دیا تھا لیکن اب مظلوم عوام سڑکوں پر آگئی ہے اور بھارت کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ جبکہ بھارتی قابض فورسز نے احتجاجکرنے والوں پر فائرنگ شروع کر دی ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی افواج نے پیلٹ گن سے کشمیریوں کو بے نور کر نا شروع کر دیا ہے۔