بھارتی گلوکار کا 15اگست کو’’خالصتان‘‘کی پرچم کشائی تقریب میں شرکت کا اعلان

بھارتی وزیراعظم مودی اورامیت شاہ کوسخت پیغام بھجوا دیا، دنیا کے 16ممالک میں 15 اگست کو خالصتان کا پرچم لہرایا جائےگا۔ بھارتی گلوکار ریپرہارڈ کور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اگست 2019 18:44

بھارتی گلوکار کا 15اگست کو’’خالصتان‘‘کی پرچم کشائی تقریب میں شرکت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست 2019ء) بھارتی گلوکار ریپرہارڈ کور نے15اگست کو سکھوں کی خالصتان پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے اس حوالے سے مودی اورامیت شاہ کو پیغام بھجوایا کہ دنیا کے 16ممالک میں 15 اگست کو خالصتان کا پرچم لہرایا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی گلوکار ریپرہارڈ کور نے بھارتی وزیر اعظم مودی اور بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ کوسخت پیغام دیا ہے کہ دنیا کے 16ممالک میں 15 اگست کو خالصتان کا پرچم لہرایا جائےگا۔

جبکہ بھارتی گلوکار نے 15اگست کو بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرے میں شرکت کا اعلان کر دیا ہے۔ واضح رہے برطانیہ میں مقیم سکھ کمیونٹی نے بھارت کے یوم آزادی15اگست کو بھارتی پرچم کی جگہ بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے خالصتان کا پرچم لہرانے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب برطانیہ کی لیبرپارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔

جیریمی کوربن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ جیریمی کوربن نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا نفاذ کیا جانا چاہیے۔ اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عیدالاضحی ’’آزاد کشمیر‘‘ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کی طرف سے وزیر خارجہ کے دورہ آزاد کشمیر کی تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مظفرآباد آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خارجہ کوہالہ میں مختصر قیام کے دوران اتوار کی شام پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ جس میں وہ اس دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نماز عید مرکزی عید گاہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں ادا کریں گے۔