ریلوے سٹیشن پر کبوتر کے فضلے سے پھسل کر گرنے والے مسافر کو 50لاکھ روپے سے زیادہ ہرجانہ مل گیا
امین اکبر
اتوار 11 اگست 2019
23:53
بی بی سی کے حاصل کیے گئے عدالتی کاغذات کے مطابق پچھلے پانچ سالوں میں نیٹ ورک ریل نے 290 دعوے داروں کو 9 لاکھ 50 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ ادا کیا۔
یہ ہرجانہ انگلینڈ اور سکاٹ لینڈ کے 20 ریلوے سٹیشنوں پر مسافروں کے پھلسنے ٹھوکر کھانے اور گرنے کی وجہ ادا کیا گیا۔ ہرجانے کی سب سے زیادہ یعنی 40 ہزار پاؤنڈ کی رقم ایک ایسےشخص کو ادا کی گئی جو لندن چیئرنگ کراس پر کسی مائع کی وجہ سے پھسل کر اپنا کولہا تڑوا بیٹھا تھا۔
نیٹ ورک ریل کے کلیمز اور انشورنش کے سربراہ فلپ تھروور نے بتایا کہ وہ ایک بڑی کمپنی ہیں، ہر روز کئی ملین لوگ اُن کے سٹیشن استعمال کرتے ہیں، ان میں سے چند ایک کو کوئی مسئلہ ہوتا ہے۔
(جاری ہے)
غیر عموار سطح پر چلنے ہوئے پھسلنے والے مسافر کو 17 ہزار ڈالر کی ادائیگی، پل پر پانی کی وجہ سے پھلسنے والے مسافر کو 10 ہزار پاؤنڈ کی ادائیگی۔کمپنی نے سب سے کم ہرجانہ صرف 10 پاؤنڈ بھی ادا کیا ہوا ہے، جو سٹیشن پر داخلے کے وقت برف پر پھسلنے سے گرنے سے ہوا تھا۔سویا ساس پر سے گر کر ہاتھ پاؤں کو نقصان پہنچانے والے کو 6 ہزار پاؤنڈ ہرجانہ دیا گیا۔حادثات کے حوالے سے وکٹوریہ سٹیشن سب سے زیادہ 44 کلیم کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا۔ دوسرے نمبر پر لندن واٹر لو اور لیڈز سٹیشنز پر 32 کلیم آئے۔تیسرے نمبر پر آسٹن پر 27 کلیم داخل کیے گئے۔لیور پول سٹیشن پر 24 کلیم داخل ہوئے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
2 افراد کا ڈائنوسار لباس میں اجتماع، گنیز ریکارڈ بنا دیا
-
ایئر کینیڈا طیارہ حادثہ، جہاز سے سیٹ سمیت 330 فٹ دور جا گرنے والی فضائی میزبان معجزاتی طور پر زندہ بچ گئی، پائلٹ ہلاک
-
راولپنڈی کے 60 سالہ حکیم نے جوان لڑکی سے شادی کرلی
-
پیدائش کے 6 دن بعد بچی کے دانت نکل آئے
-
محبت میں دیوانی لڑکی نے عاشق کی لاش سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا
-
740 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز ہوائوں میں خطرناک فوٹوگرافی
-
کنوارے نہیں بلکہ شادی شدہ افراد زیادہ خوش رہتے ہیں، نئی تحقیق میں دعویٰ
-
عرب امارات میں100 ملین درہم کی لاٹری جیتنے والا خوش نصیب بھارتی شہری نکلا
-
جنوبی کوریا، خاتون نے کاکروچ کو مارنے کی کوشش میں عمارت کو آگ لگا دی
-
وائٹ ہاؤس میں 400 سال پرانے آئینے سے کیمرہ ٹکرانے پر ٹرمپ نے صحافی کو جھاڑ پلادی
-
’مینوں سُتی نوں جگا کے آپ سون لگا ایں، کی ظُلم کمون لگا ایں‘ گانا سننے پر مقدمہ درج
-
بیوی رات کو سانپ بن کر ڈراتی ہے،بھارتی شوہر کا دعوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.