اراکین برطانوی پارلیمنٹ نے مظلوم کشمیریوں کی حمایت کر دی
بھارتی اقدام کیخلاف آواز اٹھانا ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے‘ کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کا فی الفور خاتمہ ہونا چاہیے‘جیرمی کوربن مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خواتین کی عصمت دری کے واقعات کی ایک سیاہ تاریخ ہے،ہم کشمیریوں کیساتھ ہیں‘سعیدہ وارثی
بدھ 14 اگست 2019 11:51
(جاری ہے)
کشمیر کی موجودہ کشیدہ صورتحال کا فی الفور خاتمہ ہونا چاہیے اور قیام امن میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرنا چاہیے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے 40 سے زائد ارکان نے مودی، برطانوی وزیراعظم اور سیکرٹری خارجہ کو خطوط بھی لکھے ہیں-برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی سابق سربراہ سعیدہ وارثی نے کشمیر کی صورتحال پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے خواتین کی عصمت دری کے واقعات کی ایک سیاہ تاریخ ہے، کشمیری خواتین کو اس وقت ہماری مدد کی اشد ضرورت ہے اور ہم کشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جس کیلیے برطانوی دفترِ خارجہ عالمی سطح پر کشمیری خواتین پر ہونے والے مظالم کے خلاف ایک مؤثر آواز ہے۔قبل ازیں برطانوی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ خالد محمود نے برطانوی سیکریٹری خارجہ کے نام اپنے خط میں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے قانون سازی کے بغیر کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنا غیر قانونی عمل ہے۔خالد محمود نے اپنے خط میں کشمیری قیادت کو نظربند کرنے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مزید کہا کہ مواصلاتی نظام معطل کرکے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے۔ بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے منافی ہیں جن سے وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.