علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز بی ایس )فیس ٹو فیس(،ایم ایس/ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 19 اگست ہے

جمعرات 15 اگست 2019 13:53

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے میرٹ بیسڈ پروگرامز بی ایس )فیس ٹو فیس(،ایم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو)کے میرٹ بیسڈ پروگرامز جن میں بی ایس )فیس ٹو فیس(،ایم ایس/ایم فل اورپی ایچ ڈی پروگرامز شامل ہیں کے داخلوں کی آخری تاریخ میں صرف تین دن باقی ہیں، اِن پروگرامز میں 19 اگست تک داخلہ حاصل کیاجاسکتا ہے۔ اِن تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔

(جاری ہے)

اے آئی او یو کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق داخلہ فارمزصرف آن لائن جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلے کے خواہشمندایسے افراد جن کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجودنہیں ہے، یونیورسٹی نے ان کی سہولت کے لئے اپنے علاقائی دفاتر میں "سٹوڈنٹ سپورٹ ڈسکس"قائم کئے ہیں جہاں پرانہیں انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔میٹرک ،ایف اے، درس نظامی اور سرٹیفکیٹ کورسسز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 4ستمبر ہے۔بی اے پروگرامز کے جاری طلبہ کے داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوں گے اور طلبہ کو کمپیوٹرائزڈ داخلہ فارمز ارسال کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :