محکمہ صحت کے انتظامی افسران حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ہسپتال میں داخل مریضوں کو صحت عامہ کی سہولیات دے کر اس کو مانیٹر کریں کیونکہ یہ ان کی ذمہ داری ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 15 اگست 2019 18:15

محکمہ صحت کے انتظامی افسران حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ہسپتال ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر سول ہسپتال جہلم کا دورہ کیا، ڈاکٹرزاور سٹاف کی دستیابی بارے دریافت کیا، مختلف وارڈز میں مریضوں سے ملاقات کی، سرکاری سطح پر صحت کے حوالے سے دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے مریضوں میں جشن آزادی کی مٹھایاں تقسیم کیں اور انکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر کی جانب سے مریضوں کو دی جانے والی ادویات کا ریکارڈ اپ ڈیٹ نا رکھنے پر سخت اظہار برہمی کیا اور انہوں نے میڈیکل سپرنٹڈنٹ ڈاکٹر فاروق بنگش کو ہدایت دی ہے کہ ہسپتال میں انتظامی امور پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو معیاری سہولتیں فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات جاری رہیں گے ان کی مانیٹرنگ انتظامی افسران اور محکمہ صحت کے افسران کی ذمہ داری ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہ کی جائے گی۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے یوم آزادی پاکستان منانے کے حوالے سے سول لائنز روڈ پر واقعہ پریس بائٹیرین چرچ کا دورہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے مسیح برادری کے ہمراہ جشن آزادی کے حوالے سے کیک کاٹا ۔ تقریب میں مسیحی برادری کی طرف سے ملک وقوم کی سلامتی کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی،پاسٹرچرچ معروف مسیح اور دیگر موجود تھے ۔