ہم کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے، شاہ محمود قریشی

اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا موقع دیا ہے، سلامتی کونسل کوخون خرابے سے قبل اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔لاہور میں یوم سیاہ کے اجتماع سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 15 اگست 2019 19:01

ہم کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے، شاہ محمود قریشی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 اگست 2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم کشمیریوں کا آخری حد تک ساتھ دیں گے، اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو کشمیریوں کا مقدمہ لڑنے کا موقع دیا ہے، سلامتی کونسل کوخون خرابے سے قبل اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے لاہور میں یوم سیاہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ 11واں دن ہے اورکشمیر میں کرفیو نافذ ہے، کھانا دستیاب نہیں، ادویات میسر نہیں، تمام قیادت پابند سلاسل ہے۔

کشمیراور ریاست کومٹانے کیلئے مودی نے جوچال ہے اس کو کشمیری قوم نے مسترد کردیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ساری قوم کو کشمیریوں کو یکجا ہونا چاہیے۔ پاکستانی کی تمام سیاسی قیادت کو کشمیر کاز کیلئے متحد ہوجانا چاہیے، یہ سیاست کا وقت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر وادی، لداخ مصر بن چکا ہے، سب کی نگاہیں پاکستان اور دنیا کی طرف لگی ہوئی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج کشمیریوں کا مقدمہ عالمی سطح پر پہنچ چکا ہے، اس سے پہلے خون خرابا ہو، سلامتی کونسل کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔

پاکستان کی توجہ افغانستان اور امن کی طرف تھی ، پانچ اگست کو جب زملے خلیل آئے توان سے کہا تھا کہ کشمیر سے متعلق بہت بڑی سازش ہورہی ہے۔ پاکستان سمیت لندن میں بھی یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ہم کشمیریوں کی آخری حد تک ساتھ دیں گے۔اللہ تعالیٰ نے عمران خان اور حکومت کو موقع دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کا دنیا میں مقدمہ لڑے۔ اس موقع پرمقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا کہ آپ کے جوش وجذبے سے کشمیریوں کو طاقت ملی۔

یہ سیاست نہیں جہاد ہے اس کی طاقت ایمان سے ملتی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ آپ لوگوں نے بہن کا ساتھ دینے میں بہت دیر کردی۔ کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ گرائے جا رہے ہیں۔ نہتے عوام بھارتی فوج کا مقابلہ کررہے ہیں،مظلوم کشمیری بھارتی ظلم کے سامنے سینہ سپر ہیں۔