ئ*وفاقی حکومت نے قومی آبی پالیسی پر عملدرآمدکے حوالے سے صوبوں سے مشاورت طلب کر لی
۵پانی جیسی قدرتی نعمت کاموثراستعمال وقت کی ضرورت ہے،گومل زام،کرم تنگی اوردیامیر بھاشامنصوبوں پر کام جاری ہے /نیشنل واٹرپالیسی پر عملدرآمد کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لیاجائیگا،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت دیگرکاخطاب
جمعہ 16 اگست 2019 23:05
(جاری ہے)
مشاورتی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزادبنگش،وفاقی سیکرٹری منسٹری آف واٹرریسورس محمداشرف،جائنٹ سیکرٹری مہرعلی شاہ ،سیکرٹری زراعت اسرارخان،سیکرٹری آبپاشی دائود خان،سیکرٹری پی اینڈڈی شاہ محمود،سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بہرہ مندخان، سابق سیکرٹری آبپاشی وٹیم لیڈرWCAPانجینئرنعیم خان ودیگرمختلف محکموں سے ماہرین نے شرکت کی۔
اجلاس میں وفاقی سیکرٹری محمد اشرف اورجائنٹ سیکرٹری مہرعلی نے قومی آبی پالیسی کے مقاصداورمقررہ اہداف کے بارے میں مقررین کو آگاہ کیا اورصوبوں کی مشاورت کوپالیسی کا حصہ بنانے پر زوردیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری شہزادبنگش نے کہا کہ گزراہواوقت کبھی واپس نہیں آتااس سلئے پانی بھی واپس نہیں آتا،آج ہم پانی کو ضائع کررہے ہیں جوکہ ایک بڑی نعمت ہے،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سابق فاٹاسمیت صوبے بھر میں کئی منصوبو ں پر کام شروع کررکھا ہے جن میں دیامربھاشا،کرم تنگی ڈیم وغیرہ شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کوقومی مفاد میں ٹیم کے طورپر کام کرناہوگا۔اجلاس میں سیکرٹری آبپاشی دائودخان،سیکرٹری زراعت اسرارخان اورسیکرٹری پی ایچ ای بہرہ مندنے نیشنل پالیسی پرعملدرآمدکے بارے میں مختلف تجاویزاورصوبائی حکومت کے اقدامات اوراہداف کے بارے میںآگاہ کیا۔اجلاس میں بتایا گیاکہ صوبائی حکومت آبی وسائل کے سب سے بڑے منصوبے گومل زام ڈیم پر تیزی سے کام کررہی ہے جوناصرف انسانوں کے لئے بلکہ جانوروں کے لئے بھی مفید ہے اوراس سے بجلی بھی پیداکی جائے گی۔ اجلاس میںسابق سیکرٹری آبپاشی انجینئرنعیم خان نے صوبے میں پانی کی سٹوریج اوراسکے موثراستعمال کے بارے میں اہم تجاویز دیں اورصوبے میں آبی وسائل کے جاری مختلف منصوبوںکے بارے میں آگاہ کیا۔انہوں نے زوردیا کہ قومی آبی پالیسی پر عملدرآمد کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میںتمام سٹیک ہولڈرزکواعتماد میں لے کرباقاعدہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لاہور،پشاورمیں مشاورتی مزاکرات کے بعد ملک کے دیگرشہروں میں بھی ایسے مشاورتی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔ اجلاس میں نمایاں کارکردگی کے حامل ماہرین کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.