دفترِ خارجہ میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: شاہ محمود قریشی

آپ کو انداہ نہیں ہے کہ کل کتنی بڑی پیش رفت ہوئی ہے، بھارت کو شاک لگا ہے: وزیر خارجہ کی پریس بریفنگ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ ہفتہ 17 اگست 2019 14:30

دفترِ خارجہ میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اگست 2019) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیر کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور، وفاقی وزیر اطلاعات اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر کے ساتھ پریس بریفنگ دی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ دفترِ خارجہ میں کشمیر سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پوری دنیا میں سفارت خانوں میں کشمیر سیل قائم کیے جائیں گے اور کشمیر کے معاملے کو عالمی سطح پر بلند کیا جائے گا، جس کے لیے ہم افرادی قوت اور لائحہ عمل طے کریں گے اور ان سفارت خانوں میں امورِ کشمیر پر پاکستان کا فوکل پرسن بھی موجود ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو انداہ نہیں ہے کہ کل کتنی بڑی پیش رفت ہوئی ہے، بھارت کو شاک لگا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کشمیر ایک ایک مسلسل اپ ڈیٹ ہوتی ہوئی صورتحال ہے جس کا ایک سیاسی پہلو ہے اور ایک عسکری پہلو ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے کشمیر کی صورتحال پرنظر رکھنے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے، آج اس کمیٹی کے پہلےاجلا س میں کافی طویل بات چیت ہوئی ہے۔ اجلاس کےشرکا نےاپنی رائے پیش کی، اور سب کی تجاویزآئیں۔ اجلاس میں اپوزیشن کو بھی مدوع کیا گیا اور ان کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آج دنیا کو پیغام گیا ہے کہ ہم متحد ہیں۔ مودی نے نہرو کے بھارت کو دفن کر دیا ہے۔

پریس بریفنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ کہ مقبوضہ کشمیر کا معاملہپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہپاکستان ہر قسم کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پاک فوج کی نظر مشرقی سرحد پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر حالات خراب کر رہا ہے، پاک فوج بھارت کے ہر حملے جواب دینے کے لیے تیار ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ بھارتایل او سی پر دراندازی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے لیکن پاک فوج مکمل تیار ہے اوربھارت کے کسی بھی مس ایڈوینچر کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔