بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

گولہ باری اور فائرنگ سے 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے، پاک فوج کی مئوثر کاروائی جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنرراولا کوٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 18 اگست 2019 20:01

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری
راولا کوٹ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اگست 2019ء) بھارت کی جانب سے ایل اوسی پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج ایل اوسی راولا کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔بھارتی فوج کی ایل اوسی پربلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ بھارتی فوج نے درہ شیرخان میں شادی کی تقریب کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ اور حملے کا پاک فوج نے مئوثر جواب دیا ہے۔ ابھی بھی پاک فوج کی مئوثر کاروائی جاری ہے۔