ویٹرنری یونیورسٹی کے پرووا ئس چا نسلر نے شجر کا ر ی مہم کے تحت ہر یا لی کو فرو غ دینے کے حوالے سے پو دے لگا ئے

پیر 19 اگست 2019 20:35

لاہور۔19 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہور میں گذ شتہ رو ز پرو وا ئس چا نسلرپرو فیسر ڈا کٹرمسعود ربا نی نے پرا ئم منسٹرز قو می شجر کا ر ی مہم کے تحت یو نیورسٹی کے ڈینز ، ڈائر یکٹر زاورشعبہ جات کے چیئر مین کے ہمراہ ہر یا لی کو فرو غ دینے کے حوالے سے علامہ اقبال اور خدیجہ ا لکبر ی ہا سٹلز کے سا منے پو دے لگا ئے ۔

(جاری ہے)

آلو دگی سے پاک صاف ستھرا ما حول بنا نے کی غر ض سے ویٹر نری یو نیورسٹی کے تمام کیمپسز ، را وی کیمپس پتو کی، کالج آف ویٹر نری اینڈ اینیمل سا ئنسز جھنگ، خان بہا در چوہدری مشتا ق احمدکالج آف ویٹر نری اینڈ اینمل سا ئنسز نا رو وال اورپیرا ویٹر نری انسٹی ٹیو ٹ کرو ڑ لعل ایسن لیہ میں ہر یا لی کو فر وغ دینے کے لئے قو می شجر کاری مہم کے تحت زیادہ سے زیادہ پو دے لگا ئے جا ئیں گے۔ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے پرو فیسرز، ڈائر یکٹرز اور چیئر مینز کی بڑ ی تعداد ا س مو قع پر مو جودتھی۔قبل ازیں ویٹرنری یونیورسٹی اساتذہ اور دیگر ملازمین نے با زوئوں پر کالیا ں پٹیا ں باندھ کر کشمیریوںکے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوا لے سے یوم سیا ہ منایا۔

متعلقہ عنوان :