Live Updates

میاں نواز شریف نے مجھے جیل میں ڈالا لیکن چار سال بعد مجھ سے معافی مانگ لی، معافی مانگنے والا شخص بڑا ہوتا ہے: نجم سیٹھی

عمران خان کبھی میرے دوست تھے پھر انہوں نے مجھ پر 35پنکچرز کا جھوٹا الزام لگایا دیا اور وہ بعد میں غلط ثابت ہو گیا لیکن خان صاحب نے معافی نہیں مانگی: سینیئر صحافی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ پیر 19 اگست 2019 21:33

میاں نواز شریف نے مجھے جیل میں ڈالا لیکن چار سال بعد مجھ سے معافی مانگ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19اگست 2019ء ) سینیئر صحافی نجم سیٹھی نے دعوایٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے ان سے معافی مانگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ معافی مانگنے والا شخص بڑا ہوتا ہے۔ سینئیر صحافی نے مزید کہا کہ عمران خان بھی کبھی ان کے دوست تھے پھر انہوں نے ان پر 35 پنکچرز کا جھوٹا الزام لگایا دیا اور وہ بعد میں غلط ثابت ہو گیا لیکن خان صاحب نے معافی نہیں مانگی۔

نجم سیٹھی کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ 1999 میں اس وقت کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے انہیں جیل میں ڈالا تھا لیکن پھر 4 سال بعد 2004 میں انہوں نے معافی مانگ لی، معافی مانگنے والا شخص بڑا ہوتا ہے۔ 
وزیراعظم عمران خان سے کسی زمانے میں میری بڑی دوستی تھی لیکن پھر انہوں نے مجھ پہ 35 پنکچرز کا جھوٹا الزام لگایا دیا اور وہ بعد میں غلط ثابت ہو گیا لیکن خان صاحب نے معافی نہیں مانگی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان نعیم الحق نے کہا تھا کہ نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب کے سابق نگران وزیر اعلی نجم سیٹھی کی 35 پنکچر کی آڈیو ٹیپ امریکی سیکورٹی ادارے کی جانب سے ریکارڈ کی گئی تھی۔ بعد ازاں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ان کی جانب سے کیے جانے والا 35" پنکچرز" کا دعوی محض ایک سیاسی بات تھی جبکہ صدر مملکت عارف علوینے35 پنکچر کا الزام عائد کرنے پر معافی مانگ لی تھی، عارف علوی کا کہنا تھا کہ افواہوں اور غلط اطلاعات پر یقین نہیں کرنا چاہئیے تھا، 35 پنکچر کا الزام بغیر تصدیق کے لگایا گیا۔

نجم سیٹھی نے غلطی تسلیم کرنے پر صدر ڈاکٹر عارف علوی کو اپنے ٹویٹر پیغام میں شکریہ بھی کہا تھا۔ اب نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ان پر 35 پنکچرز کا جھوٹا الزام لگایا تھا اور بعد میں معافی بھی نہیں مانگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات