بھارت میں مون سون کی بارشوں سے اڑتیس افراد ہلاک

دارالحکومت نئی دہلی میں سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری،ہزاروں افرادبے گھر

منگل 20 اگست 2019 13:11

بھارت میں مون سون کی بارشوں سے اڑتیس افراد ہلاک
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) شمالی بھارت میں مون سون بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر اڑتیس ہوگئی ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں سیلاب کے خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ ہزاروں افراد سے اپنے گھر بار چھوڑنے کی اپیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بھارت میں جون سے لے کر پندرہ اگست تک مون سون کی بارشوں کے باعث مجموعی طور پر ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان بارشوں سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد اٹھارہ ملین سے زائد بتائی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :