پنجاب حکومت کے پہلے سال کی کامیابیوں کے حوالے سے مختلف شاہراہوں پر فلیکسز آویزاں

وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تصاویر کے ساتھ حکومت کی کامیابیوں کو تحریر کیا گیا ہے

منگل 20 اگست 2019 14:06

پنجاب حکومت کے پہلے سال کی کامیابیوں کے حوالے سے مختلف شاہراہوں پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) پنجاب حکومت کے قیام کے پہلے سال کی کامیابیوں کے حوالے سے صوبائی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہوں پر فلیکسز آویزاں کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جمشید اقبال چیمہ اور رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے مال روڈ ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر لگائی گئی فلیکسز پر وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی تصاویر کے ساتھ پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو تحریر کیا گیا ہے ۔