جیمز اینڈ سٹون کی ترقی کیلئے کاروباری برادری کے مطالبے کو فوری پورا کیاجائے ، راولپنڈی چیمبر آف کامرس

پاکستان جیمز کے ذخائر سے مالا مال ملک ہے ،مائننگ کٹنگ اور ڈیزائنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہے،ر سی سی آئی دوسر جیمز اینڈ جیولری ایکسپو 2019 23 سے 25 اگست تک اسلام آباد کے مقامی ہو ٹک میںمنعقد کر یگی ،نما ئش میں 70 سے زائد اسٹالز لگا ئے جائیں گے، ملک شاہد سلیم کی میڈیا کو بریفنگ

منگل 20 اگست 2019 15:33

جیمز اینڈ سٹون کی ترقی کیلئے کاروباری برادری کے مطالبے کو فوری پورا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک شاہد سلیم نے مطالبہ کیا ہے کہ جیمز اینڈ سٹون کی ترقی کیلئے کاروباری برادری کے مطالبے کو فوری پورا کیاجائے ، پاکستان جیمز کے ذخائر سے مالا مال ملک ہے ،مائننگ کٹنگ اور ڈیزائنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہے،ر سی سی آئی دوسر جیمز اینڈ جیولری ایکسپو 2019 23 سے 25 اگست تک اسلام آباد کے مقامی ہو ٹک میںمنعقد کر یگی ،نما ئش میں 70 سے زائد اسٹالز لگا ئے جائیں گے۔

شاہد سلیم ملک نے ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ جیمز اینڈ سٹون کی ترقی کیلئے کاروباری برادری کے مطالبے کو فوری پورا کیاجائے ۔مسلم شاہد سلیم نے کہاکہ حکومت اس صنعت کی بہتری کے لئے جدید مشینری کی درآمدی ڈیوٹی ختم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آر سی سی آئی دوسر جیمز اینڈ جیولری ایکسپو 2019 23 سے 25 اگست تک اسلام آباد کے مقامی ہو ٹک میںمنعقد کر یگی ،نما ئش میں 70 سے زائد اسٹالز لگا ئے جائیں گے ،نمائش کامقصد ایس ایم ای شعبے کو ترقی دینا اور قیمتی پتھروں کے کاروبار کے فروغ دینا ہے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان جیمز اینڈ جیولری کی صنعت میں ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بد قسمتی سے ماضی میں ملک کے اندر اس صنعت کو اہمیت نہیں دی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان جیمز کے ذخائر سے مالا مال ملک ہے ،مائننگ کٹنگ اور ڈیزائنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے برآمدات بڑھائی جا سکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت میں قیمتی پتھروں کے کاروبار کی مارکیٹ 75بلین ڈالر ہے جبکہ ہاکستان کی مجموعی برامدات 25 بلین ڈالر ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت اس کاروبار کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے،مناسب آگاہی اور ہنر مند افرادی قوت نا ہو نے سے یہ صنعت زوال کا شکار ہے ۔انہوںنے کہاکہ حکومت سہولت فراہم کرے اور جد ید مشینری کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرے ۔انہوںنے کہاکہ قیمتی پتھر اور زیورات کے شعبے میں ہاکستان میں وسیع مواقع موجود ہیں ۔انہوںنے کہاکہ کٹنگ کے پرانے طور طریقوں سے بڑی مقدار میں سٹون ضائع ہو جاتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ اسلام آباد میں نمائش رکھنے کا مقصد غیر ملکی سفارتی نمائندوں.کی سیکورٹی پیش نظر ہوتی ہے ،کانفر نس کے دوران تربیتی نشستیں بھی ہونگی جس میں تاجر اور صنعتکار مستفید ہو سکیں گے ۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہاکہ راولپنڈی چیمبر ملکی اور غیر ملکی سطح پر اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ میڈیا اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہم سب مل کر ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر بنا سکیں۔

انہوںنے کہاکہ جیمز اینڈ جیولری کے کاروبار کو زندہ کرنے کے لئے ہم کانفرنسوں کے ذریعے حکومت کو تجاویز دیں گے ۔انہوںنے کہاکہ ایکسپو سنٹر کے لئے حکومت سے کہا ہے کہ سابق ائیرپورٹ ہمیں دیں یا حکومت زمین فراہم کرے ۔ ملک سلیم شاہد نے کہاکہ تاجر برادری ہماری اولین ترجیح ہیں حکومت سے مذاکرات ہورہے ہیں ۔