ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے لیے12ایمرجنگ کرکٹرز این سی اےطلب
ہفتے تک جاری رہنے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کی مہارت میں نکھار لایا جائے گا، اس پروگرام سے این سی اے اسٹاف کو نوجوانوں کے کھیل میں بہتری پر کام کرنے کا موقع ملے گا، ڈائریکٹر اکیڈمیزپی سی بیمدثر نذر
بدھ 21 اگست 2019 13:39
این سی اے ہائی پرفامنس کیمپ کا تیسرا اور آخری مرحلہ 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔ کیمپ میں شرکت کے لیے 12 ایمرجنگ کرکٹرز 22 اگست کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کریں گے۔
2 ماہ جاری رہنے والے ہائی پرفارمنس کیمپ کے پہلے اور دوسرے فیز میں قومی انڈر 16 اور انڈر 19 کرکٹرز کو این سی اے میں تربیت دی جاچکی ہے۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کیربئین پریمئیر لیگ سے معاہدے کے باعث کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
(جاری ہے)
مدثر نذر، ڈائریکٹراکیڈمیز پی سی بی:
اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹراکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر کا کہنا ہےکہ اس پروگرام سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے اسٹاف کو نوجوانوں کے کھیل میں بہتری پر کام کرنے کا موقع ملے گا۔
ڈائریکٹراکیڈمیز پی سی بی نے کہا کہ ایمرجنگ ہائی پرفارمنس کیمپ کا مقصد قومی اسکواڈ کے لیے کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار کرنا ہے۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 12 نوجوان کرکٹرز کو 2 ہفتے پر مشتمل اس کیمپ میں شامل کیا گیا ہے۔
مدثر نذر نے کہا کہ کیمپ کے اختتام پر تمام کرکٹرز کے کھیل میں نکھار آنے کی امید ہے۔
کیمپ میں طلب کردہ کھلاڑیوں کے نام:
احسن جمیل مرزا (کراچی)
عاکف جاوید (کوہاٹ)
ارشد اقبال (ایبٹ آباد)
ارشداللہ (فاٹا)
فیصل اکرم (ملتان)
حارث رؤف (راولپنڈی)
محمد عامر حسین (سوات)
محمد اسد (ایبٹ آباد)
محمد جلال (فاٹا)
موسیٰ خان (اسلام آباد)
عمر خان (راولپنڈی)
زاہد محمود (لاڑکانہ)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز نے اپنی حکمت عملی شیئر کردی
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.