ہندوستان نے 5 اگست سے مقبوضہ کشمیر کو مسلسل کرفیو کے ذریعے محاصرے میں لے رکھا ہے،
مقبوضہ خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے، ہندوستان کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ڈنمارک کے وزیر خارجہ جیپی سباسچین کوفوڈ سے ٹیلیفون پر گفتگو
بدھ 21 اگست 2019 16:56
(جاری ہے)
شاہ محمود نے کہا کہ ہندوستان کے یکطرفہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے یکسر منافی ہیں، اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل اور سکیورٹی کونسل نے اس صورتحال کا نوٹس لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ سے زیادہ بھارتی فوج مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود ہے، مسلسل کرفیو کی وجہ سے خوراک اور ادویات تک میسر نہیں، ہم ہمیشہ سے مذاکرات کیلئے تیار تھے اور تیار ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ عظمٰی کا منصب سنبھالتے ہی کہا تھا کہ اگر ہندوستان ایک قدم بڑھائے تو ہم دو قدم بڑھائیں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ڈینش ہم منصب سے کہا کہ وہ نہتے کشمیریوں کی مشکلات میں کمی لانے اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو کے خاتمہ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اس بات سے متفق ہیں کہ دو ایٹمی قوتوں کے مابین کشیدگی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ڈینش وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اس تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور انہوں نے تمام تصفیہ طلب امور کو مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ اور اقوام متحدہ سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل کے بیانات بھی ہمارے پیش نظر ہیں، ڈنمارک کو اس ساری صورتحال پر تشویش ہے تاہم ہم تمام فریقین سے کہیں گے کہ خطہ کو کشیدگی سے بچانے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائیں۔ دونوں وزراء خارجہ کا اس سلسلہ میں باہمی مشاورت اور روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم
-
مہاجرت بارے غلط معلومات اور سیاست بدگمانیوں کا سبب، آئی او ایم
-
عمران خان سمیت ہر قیدی بنیادی انسانی حقوق اور قانونی تحفظ کا حقدار ہے، امریکہ
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.