نصیرآباد، ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ڈیرہ رحمان جمالی ربیع کے مقام پر انعقاد

جمعرات 22 اگست 2019 16:48

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) این سی ایچ ڈی نصیراباد کے زیر اہتمام محکمہ صحت نصیرآباد کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ ڈیرہ رحمان جمالی ربیع کے مقام پر انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ میں سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی کے مختلف ماہر امراض ڈاکٹر نصراللہ مینگل ڈاکٹر قطب الدین کھوکھر سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف نے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلے علاج معالجہ کی تشخیص کرتے ہوئے مفت ادویات فراہم کی میڈیکل کیمپ میں گوٹھ رحمان جمالی سمیت ربیع کے مختلف دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں مرد خواتین بچوں نے آ کر اپنا طبی معائنہ کروایا۔

(جاری ہے)

فری میڈیکل کیمپ کی نگرانی این سی ایچ ڈی کے ایکٹنگ ڈپٹی ڈائریکٹر حاجی حماد اللہ لہڑی اسٹنٹ ڈائریکٹر شعبہ ایجوکیشن عبدالسلام بلوچ اسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی انعام الحق کھوسہ فیلڈ آفیسران حبیب احمد جتک سعید احمد سرپراہ ظہور احمد بنگزئی حضور بخش غلام محمد جمالی اور اے آر سی کے عابد علی ابڑو نیاز احمد ساسولی و دیگر نگرانی اور اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :