جام پور کے نواحی علاقہ بخارہ کے قریب نجی ایمبولینس کی ٹرک سے ٹکر، ایک شخص جاں بحق

انڈس روڈ پر پیش آنے والے اس واقعے کے نتیجے میں 7 افراد شدید زخمی بھی ہوئے ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 23 اگست 2019 13:36

جام پور کے نواحی علاقہ بخارہ کے قریب نجی ایمبولینس کی ٹرک سے ٹکر، ایک ..
جام پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،23 اگست 2019ء، نمائندہ خصوصی، عنصر سجاد) جام پور میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے، جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جام پور کے نواحی علاقہ بخارہ کے قریب انڈس روڈ پر تیز رفتاری کے باعث نجی ایمبولینس جو کہ کراچی سے بنوں جا رہی تھی، بے قابو ہو کر انڈس ہائی وے پر کھڑے ہوئے ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ ایمبولینس میں موجود زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جام پورمنتقل کر دیا گیاہے جن میں سے چار زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ جنہیں ڈی ایچ کیو ڈیرہ غازی خان ریفر کر دیا گیا ہے۔