Live Updates

نیازی کے احتساب کا ڈرامہ خود ہی نیب قوانین میں ترامیم کے ڈھونگ سے بے نقاب ہو چکا ہے‘حسن مرتضی

عمران خان نیازی نے مہنگائی کا بدمست ہاتھی قوم پر چھوڑ دیا ہے،نیازی ملک کو تباہی کی طرف کے لے کر جا رہا ہے

جمعہ 23 اگست 2019 15:38

نیازی کے احتساب کا ڈرامہ خود ہی نیب قوانین میں ترامیم کے ڈھونگ سے بے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سیدحسن مرتضی نے کہاہے کہ عمران خان نیازی نے مہنگائی کا بدمست ہاتھی قوم پر چھوڑ دیا ہے،نیازی ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان انہوںنے کہاکہ نیازی کے احتساب کا ڈرامہ خود ہی نیب قوانین میں ترامیم کے ڈھونگ سے بے نقاب ہو چکا ہے۔نیازی صرف سیاسی مخالفین کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے،صرف سیاستدانوں کا احتساب کر کے نیازی آمر ایوب، ضیا اور مشرف کا ایجنڈہ مکمل کرنا چاہتا ہے ۔ا نہوںنے کہاکہ نیازی سن لے کہ جو فصل وہ بو رہا ہے وہی اسے کاٹنا پڑے گا ،ہر چیز مہنگی کر کے عمران نیازی قوم سے ووٹ الیکٹ نہ کرنے کا انتقام لے رہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات