آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حکومت پاکستان کا بڑا اقدام ہے،رانا امجد علی امجد

جمعہ 23 اگست 2019 16:05

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) قومی اسمبلی حلقہ این اے 184 مظفرگڑھ کے سینئر سیاسی راہنما رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ترقی، خوشحالی، مستقل امن کے قیام، کے لئے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع حکومت پاکستان کا بڑا اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کیلئے آرمی چیف مقررکیا جانا بھارت کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کی دھمکیوں کے پیش نظر ایک درست فیصلہ کیا گیا،جسے پوری قوم نے نہ صرف سراہا بلکہ اس پر اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے۔