Live Updates

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی ترجمانوں کااجلاس ،

ترجمانوں کو مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑوں گا، کشمیریوں کی نسل کشی کے معاملے کو پاکستانی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے، عمران خان

جمعہ 23 اگست 2019 23:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی اور پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ترجمانوں کو مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ہدایت کی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کی نسل کشی کے معاملے کو پاکستانی اور عالمی سطح پر اجاگر کیا جائے۔ وزیر اعظم نے ایک بار پھر کہاکہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں کشمیریوں کا مقدمہ لڑوں گا۔ انہوںنے کہاکہ پارٹی اور حکومتی ترجمان اقوام متحدہ اجلاس سے قبل مقبوضہ کشمیر کے معاملے کو ذیادہ سے زیادہ اٹھائیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کا معاملہ ہر فورم پر ہائی لائٹ کرنے کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس 2 گھنٹے تک جاری رہا۔مسئلہ کشمیر سے متعلق بیرون ممالک پارلیمانی وفود بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ذرائع کے مطابق او آئی سی کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورم پر کشمیر کا ایشو بھر پور طریقے سے اٹھایا جائے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ وفود ایشین ممالک پر اپنا ذیادہ فوکس رکھیں۔اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو حکومتی سطح پر مذید اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوھدری، شیخ رشید، شہباز گل موجود تھے۔اجلاس میں ندیم افضل چن، عمر چیمہ، اجمل وزیر اور عندلیب عباس نے شرکت کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات