ایم اے،بی اے،بی کام اور مدارس کی( خصوصی امتحانات ) برائے سال 2018 کی تاریخ میں 5 ستمبرتک توسیع کردی گئی

جمعہ 23 اگست 2019 23:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمدکے مطابق پرائیویٹ رجسٹریشن ایم اے،بی اے،بی کام اور مدارس کی( خصوصی امتحانات ) برائے سال 2018 کی تاریخ میں 5 ستمبر 2019 تک پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ تو سیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائیٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن پُر کرکے ڈائون لوڈ کیے جا سکتے ہیںاور متعلقہ شعبہ کی تصدیق کے بعد رجسٹریشن فیس عسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ میں جمع کرئے جاسکتے ہیں ۔رجسٹریشن کی کُل فیس4200/-روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :