پانی کی سطح بلندہونے سے زمینداروں کوپانی نکا لنے میں آسانی ہوگی،صوبائی وزیر عبدالرحمن کھیتر ان

جمعہ 23 اگست 2019 22:40

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) صوبائی وزیر بہبود اآبادی وخوراک سردار عبدالرحمن کھیتر ان نے کہا ہے کہ ڈیم کسی بھی علاقے کی ترقی میں اہمت کے حامل ہیںپانی کی سطح بلندہونے سے زمینداروں کوپانی نکا لنے میں آسانی ہوگی ، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بارکھان کی یونین کونسل تومنی کا دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ،صوبائی وزیر کے ہمراہ محکمہ ایر یگیشن کے سب انجینئر مہراب خان وقبائلی معتبرین میرخالد خان کھیتر ا ن،میر شہباز،میرایوب خان ،وڈیرہ ذولفقار اولیانی ،وڈیرہ محمدحسین وڈیرہ احمد دا ہم ودیگر بھی تھے ،اس موقع پر صوبائی وزیرنے بستی وزیر میرانی میںسی ایم پروگرام کے تحت تعمیر ہونے والے سکول کامعائنہ کیا اورکام کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کی انہوںنے ہوتی ڈیم کے کام کابھی معائنہ کیا، اریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے سب انجینئر مہراب خان نے صوبائی وزیر کوکام کے بارے میں بریفینگ دی اور بتایا کہ ہوتی ڈیم جوکہ تقریبا دوکروڑ60لاکھ کی لاگت سے بن رہا ہے ،صوبائی وزیر نے کام کوسراہا اور مقررہ مدت تک کام کومکمل کرنے کی ہدایت کی، بعد میں صوبائی وزیر سردارعبدالراحمن کھتران قبائلی معتبرین ودیگرافرادکے ہمراہ بلوچی میڑھ لے کراسد خان چڑیانی کے گھر گئے ،اس نے صوبائی وزیر اور دیگر معتبرین کو اختیار دیا اس موقع پر طویل بحث کے بعد دونوں قبیلوں کوصلح کرنے پر آمادہ کیا اور فریقین نے اپنی دیرنیہ دشمنی وقتل غارت اور زمین کے تنازعے کو ختم کر کے صلح کرنے پر راضی ہوگئے آخر میں صوبائی وزیر کو وڈیرہ سلطان کرمدانی کی طرف سے ان کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :