بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول اعزاز سے نواز دیا گیا

نریندر مودی کو ''زید ایوارڈ'' دئے جانے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 24 اگست 2019 16:05

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ..
متحدہ عرب امارات (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اگست 2019ء) : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات میں اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول اعزاز ''زید ایوارڈ'' سے نوازا گیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ کیا جس میں انہوں نے ایوان صدر میں متحدہ عرب امارات کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ ''زید ایوارڈ'' دیا گیا۔

(جاری ہے)

خلیج ٹائمز کو دئے گئے خصوصی انٹرویو میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کہنا تھا کہ میں متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ حاصل کر کے انتہائی خوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مابین فروغ پاتے تعلقات کی گواہی ہے اور 1.3 بلین بھارتی عوام کے لیے باعث فخر ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سول ایوارڈ ''زید ایوارڈ'' سے نوازے جانے کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے: یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ظالمانہ طور پر کشمیر پر قبضہ کر چکا ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،اُس وقت اسلامی ملک متحدہ عرب امارات مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر بھارت سے تشویش کا اظہار کرنے کی بجائے بھارتی وزیراعظم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز رہا ہے ۔