پشاور ،ریگی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

ہفتہ 24 اگست 2019 17:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2019ء) پشاور کے علاقے ریگی میں گھریلو تنازع پر فائرنگ سے دو بھائیوں اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ ریگی کی حدود ملازئی میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد زندگی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کارروائی کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے کوشش تیز کر دی گئیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔