عظیم صوفی شاعر حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے 262ویں سالانہ عرس کی تقریبات آستانہ قصور میں شروع ہو گئیں
ہفتہ 24 اگست 2019 18:12
(جاری ہے)
جس میں چیئر مین امور مذہبیہ کمیٹی مہر محمد یاسین ، ممبران کمیٹی مہر محمد سلیم ، مہر اشتیاق احمد ، حاجی غلام حسین بھولا ، حاجی محمد سعید ، محمد طارق مغل ، محمود الٰہی سمیت عمائدین شہر کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ دیگر بھی شریک ہوئے ۔
مزار پر انوار کو غسل دینے کے بعد سبھی نے نماز ظہر با جماعت ادا کی ۔ جس کے بعد سالانہ رسم چادر پوشی ادا کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ خطیب مفتی محمد عمران سجاد نے ملک و ملت کی سلامتی ، سربلندی ، اس کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت ، مقبوضہ کشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے خصوصی دعا کروائی ۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے سالانہ عرس کے پہلے روز بعد نماز عصر زائرین جوق در جوق مزار پر انوار پر پہنچنا شروع ہوئے اور یہ سلسلہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتا چلا گیا ۔ سالانہ عرس کے پہلے روز ہفتہ کو بعد نماز عشاء محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جبکہ رات 12بجے محفل نعت رسول مقبول ﷺ شروع ہوئی جو نماز فجر سے کچھ دیر قبل تک جاری رہی ۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے سالانہ عرس کے پہلے روز سیکورٹی کے فول پروف اور سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور عبدالغفار قیصرانی نے ایک سے زائد بار خود ایڈمنسٹریٹر لاہور زون اوقاف محمد اشرف اور منیجر گلاب ارشاد کے ساتھ دربار اور ارد گرد کے مقامات کا جائزہ لیا ۔ اور سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کیں ۔ محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کی جانب سے زائرین کو نہ صرف ایک سے زائد بار لنگر تقسیم کیا گیا بلکہ ضلعی حکام اور پولیس فورس کی معاونت سے زائرین کے جان و مال کی سیکورٹی کی غرض سے بھی فول پروف انتظامات کو بھی یقینی بنایا گیا ۔ حضرت بابا بلھے شاہ ؒکے سالانہ عرس کی تقریبات سوموار کی شام تک جاری رہیں گی ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.