مون سون بارشوں کا سیزن ختم؟ ملک کے بیشتر حصوں کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کا امکان بہت کم، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 24 اگست 2019 20:51

مون سون بارشوں کا سیزن ختم؟ ملک کے بیشتر حصوں کا موسم گرم اور خشک رہنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اگست2019ء) مون سون بارشوں کا سیزن ختم؟ ملک کے بیشتر حصوں کا موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کا امکان بہت کم، موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق رواں برس ملک کے بیشتر حصوں میں مون سون سیزن کے دوران بادل کھل کر برسے۔ مون سون کے بھرپور سیزن کے باعث پاکستان کے بیشتر آبی ذخائر مکمل طور پر بھر چکے ہیں۔

تاہم اب موسم کا حال بتانے والے بتاتے ہیں کہ مون سون سیزن تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ حکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کا امکان بہت کم ہے۔ آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کیلئے بتایا گیا ہے کہ اتوار کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، راولپنڈی،گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور ڈویژن،اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، ہزارہ اور مکران ڈویژن میں ایک دو مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش لاہور63، مری 03 اور گوجرانوالہ02،لسبیلہ 04 اور کاکول میں 04 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کو ریکارڈ کئے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارتسبی 43، نورپورتھل 42، بھکر، نوکنڈی،سکھر،جوہر آباد، دادو اور دالبندین میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔