کوئٹہ، آل پاکستان توخئی نوجوانان فائونڈیشن کے یوم تاسیس کاانعقاد

اتوار 25 اگست 2019 00:09

ًکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اگست2019ء) آل پاکستان توخئی نوجوانان فائونڈیشن کے یوم تاسیس کاانعقاد کیا گیا جس میں فائونڈیشن کے آرگنائزر شریف خان خلجی ،سردار مطیع اللہ ،دارو خان ،حاجی عبدالصمد اچکزئی ،عالم شاہ ،مصطفی ،حاجی صدو خان لالا،مولوی نورالحق اخوند،حاجی حمد اللہ اکا،ہاشم ملاخیل ،حاجی موسی خان ،باچاخان ،عبدالمتین ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں 2018سے 2019 کے 23اگست تک فائونڈیشن کاایک سالہ رپورٹ پیش کیا گیا رپورٹ میں اجلاس کے شرکا کو بتایاگیاکہ ایک سال کے دوران تنظیم کی جانب سے 2200غریب ومساکین میں گھریلو راشن تقسیم کیاگیا جبکہ600گھروں کو عید کے کپڑے دئیے گئے ہیں اس کے علاوہ 2650تھیلی خون بھی دیاگیا فاونڈیشن کی جانب سی550بچوں کو سکولوں میں داخل کیاگیا،شرکا کوبتایاگیاکہ فاونڈیشن کی جانب سے ایک سال میں350مریضوں کومختلف ہسپتال میں داخل کیاگیاجس میں تقریبا 220مریضوں کاعلاج فاونڈیشن کی جانب سے کیاگیا اس کے علاوہ3کرکٹ ٹورنامنٹس کاانعقاد کیا گیا اورکوئٹہ کی سطح پر2کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد کیا گیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آل پاکستان توخی نوجوانان فاونڈیشن کے آرگنائزر شریف خان خلجی کاکہناتھاکہ فاونڈیشن کے قیام کامقصد غریب ومساکین کی مدد کرنا بلکہ انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کرناہے انہوں نے کہاکہ تنظیم کی جانب سے نہ صرف غریب لوگوں کی مدد کی جاتی ہے بلکہ ان \لوگوں کی بھی مدد کی جاتی ہے جو اپنے مریضوں کی علاج کی سکت نہیں رکھتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ فائونڈیشن کی جانب سے مختلف اوقات میں کھیل کے فروغ کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں جس کامقصد مثبت سرگرمیوں کوفروغ دیناہے تاکہ نوجوان طبقہ منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوجائیں ،انہوں نے کہاکہ فاونڈیشن کی جانب سے ایک سال کے دوران 550بچوں کو سکولوں میں داخل کرایاگیاہے جس کا مقصد بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے کو تعلیم کی طرف گامزن کرناہے ،انہوں نے کہاکہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تعلیم اہم جز ہے اور تعلیم حاصل کرکے ہی ہم پسماندگی کاخاتمہ اور ترقی یافتہ ممالک کے صف میں شامل ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ معاشرے کے تمام مکتبہ فکر پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ معاشرے کی برائیوں کے خاتمے ،غریب لوگوں کی مدد ،غریب مریضوں کے لواحقین کی مالی مدد کے ساتھ ساتھ مثبت سرگرمیوں کے علاوہ تعلیم کے فروغ کیلئے اپنا کردارادا کرے ۔