جیل میں نظربند کشمیری صحافی نے امریکی ایوارڈ حاصل کرلیا

اتوار 25 اگست 2019 14:55

جیل میں نظربند کشمیری صحافی نے امریکی ایوارڈ حاصل کرلیا
سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2019ء) 25غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری صحافی38سالہ عاصف سلطان کو امریکی نیشنل پریس کلب نے پریس فریڈم ایوارڈ سے نوازا ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق امریکی نیشنل پریس کلب نے اعلان کیا کہ اس سال کا جان ابوچن پریس فریڈم ایوارڈتقریباًایک سال سے جیل میں نظربندکشمیرمیں رپورٹنگ کرنے والے صحافی کو دیا جائے گا۔

آصف سلطان کو گزشتہ سال 27اور28اگست کی درمیانی رات کو ایک جھوٹے الزام میں گرفتارکیاگیا تھا۔ ان کے ساتھیوں نے بھی بھارتی الزامات کو مضحکہ خیز قراردیاتھا۔ آصٖف کے ساتھیوں نے کہاکہ پولیس کی کارروائی کا مقصدکشمیر میں پوری صحافی برادری کو ہراساں کرنا تھا۔ آصفٖ سلطان جو گزشتہ ایک سال سے سرینگر کی جیل میں نظربند ہے، کے والدین کو جموںوکشمیر میں تمام مواصلاتی ذرائع معطل ہونے کی وجہ سے اپنے بیٹے کے ایوارڈ جیتنے کی اطلاع اعلان کے دو دن بعد ملی تاہم انہیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ ایوارڈ کس نے دیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف کے والد محمد سلطان نے جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہے کہا کہ انہیں کسی نے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے کو ایوارڈ دیا گیا ہے لیکن مجھے نہیں معلوم کس نے ایوارڈ دیا ہے اور اس سے آصف کے کیس پر کیا اثر پڑے گا، تاہم جس نے بھی یہ ایوارڈیا میں دل کی عمیق گہرائیوں سے ان کا شکر گزار ہوں۔