خیبرپختونخواہ میں پولیو بےقابو ہوگیا، مزید3 کیسز سامنے آگئے
بنوں، وزیرستان اور ہنگو میں تین مریضوں میں پولیو وائرس کی تصدیق، خیبرپختونخواہ میں پولیو کیسز کی تعداد 44 ہوگئی، جبکہ ملک بھر میں پولیو مریضوں کی تعداد 58 ہوگئی۔ انسداد پولیو پروگرام
ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 اگست 2019 18:56
(جاری ہے)
انسداد پولیو پروگرام نے لوگوں کو آگاہی مہم میں بتایا کہ والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے ضرور پلائیں۔
کل بروز پیر 26 اگست 2019 سے تین روزہ خصوصی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے جس کے دوران پانچ سال کی عمر تک تقریباً چھیاسی (86) لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا کے 27 مخصوص اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر کے چھیالیس (46) لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جانے کا حدف مقرر کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو کے حکام کے مطابق ملک کے 46 مخصوص اضلاع میں سب سے زیادہ خیبر پختونخوا کے اضلاع کی تعداد 27 ہے جہاں اب تک تین قبائلی اضلاع باجوڑ، خیبر اور شمالی وزیرستان سمیت پورے صوبہ کے دیگر اضلاع بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، تورغر، ہنگو، چارسدہ اور شانگلہ میں اب تک پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 41 تک پہنچ گئی ہے۔حکام کے مطابق انسداد پولیو کے تین روزہ خصوصی مہم کے دوران صوبہ پنجاب کے چار اضلاع لاہور، سرگودھا، میانوالی اور جہلم، صوبہ سندھ کے پانچ اضلاع جیکب آباد، کشمور، دادو، جامشورو اور حیدرآباد جبکہ صوبہ بلوچستان کے سات اضلاع کوئٹہ، جعفر آباد، پشین، جھل مگسی، صحبت پور، نصیر آباد اور قلعہ عبداللہ جبکہ گلگت بلتستان میں ضلع دیامیر میں پولیو کے خلاف مہم چلائی جائے گی۔ خیبر پختونخوا کے 27 اضلاع پشاور، کوہاٹ، کرک، ہنگو، بنوں، لکی مروت، ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، نوشہرہ، چارسدہ، مردان، صوابی، ہری پور، بٹگرام، تورغر، کوہستان، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان میں 46 لاکھ سے زائد پانچ سال کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس مقصد کے لئے صوبہ میں 16ہزار800 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 13884 موبائل ٹیمیں،1222 فکسڈ، 792 ٹرانزٹ اور 902 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اب تک ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے جو باعث تشویش ہے۔مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.