Live Updates

شاہ محمود قریشی نے یواے ای کو پاکستان کا ہمدرد قرار دے دیا

پاکستانی مت بھولیں، یہ بات ذہن میں رکھیں کہ یواے ای نے امداد دے کر پاکستان کا ساتھ بھی دیا تھا، متحدہ عرب امارات کشمیر کے مؤقف پرپاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 اگست 2019 21:26

شاہ محمود قریشی نے یواے ای کو پاکستان کا ہمدرد قرار دے دیا
ملتان (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ آرایس ایس کےغنڈے مقبوضہ کشمیربھیجنے کیلئے تیار کیے جا رہے ہیں، اسلامی ممالک کے عوام اور سربراہان کو مقبوضہ کشمیرپرتوجہ دینی چاہیے، یواےای پاکستان کا ہمدرد ہے اورکشمیر کے مؤقف پرپاکستان کے ساتھ ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آج اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کے بعد پوری دنیا بھارت کے اقدام کے خلاف ہے ۔

سیکیورٹی کونسل کے اجلاس کے بعد ثابت ہوگیا کہ مسئلہ کشمیرعالمی معاملہ ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیوکا21 واں روزہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکے باعث غذائی قلت پیدا ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مطالبہ ہے کہ مسئلہ کشمیرکو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جائے۔ مقبوضہ کشمیر پراقوام متحدہ کی11 قراردادیں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے خلاف دھڑے بندیاں ہو چکیں ہیں۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ کشمیریوں کو عید نماز نہیں پڑھنے دی اور نماز جمعہ کے لیے مساجد میں تالے لگا دیے گئے، مساجد کی تالا بندی سے بھارت کی اقلیتی نسل کشی کا چہرہ سامنے آ گیا ہے۔ ان مظالم کے باوجود کشمیری عوام کی جدو جہد ضرور رنگ لائے گی اور کشمیری عوام آزادی کی نعمت سے مالامال ہو گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سکھ اقلیتی بھائیوں کو پیغام ہے کہ ہم کرتارپور راہداری کھول رہے ہیں۔ ہم پاکستان میں مندروں کے تقدس اور ہندو اقلیت کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دے رہے ہیں۔ دراصل عمران خان کا وژن ملک کی معیشت کو بہتر کرنا اور دنیا بھر میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات