تحصیل باڑہ کے سیاسی سماجی اور علاقائی مشیران مسائل کے حل کے لیے ایک ہوگئے
سیمینار کے دوران تباہ شدہ کاروبار، تعلیمی ادارے اور انضمام کے بعد مطلوبہ ترجیحی مسائل حل کرنے کے لیے باڑہ مشاورتی کونسل بنانے پر اتفاق طے پا گیا
محمد عرفان پیر 26 اگست 2019 13:30
(جاری ہے)
باڑہ کے طلباء کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے چائنہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی فنڈ سے تباہ شدہ سکولوں پر جلد ازجلد تعمیراتی کام شروع کیا جائے۔
قومی مشیران نے کہا کہ باڑہ بازار میں 12 ہزار تباہ شدہ دوکانوں کی دوبارہ تعمیر و مرمت، تاجروں کو آسان شرائط پر مالی امداد دی جائے۔ آپریشنوں سے تباہ شدہ مکانات کے معاوضوں کو زیادہ کیا جائے اور حصول کا طریقہ کارآسان بنانے، باڑہ میں بجلی کا ظالمانہ تقسیم اور ناروا لوڈ شیڈنگ سمیت دیگر علاقائی مسائل، کاروبار، صحت تعلیم ، ترقیاتی کام اور فاٹا انضمام کے بعد علاقے میں سول حکومت کی رٹ کی بحالی کو ترجیحی بنیادوں پرحل کرنے کا قرارداد منظور کیا گیا - سمینار میں تمام قومی مشیران اور مختلف سوسائٹیز کے شرکاء اس بات پر متفق ہوگئے کہ باڑہ کے مسائل کے حل کے لیے فوری طور پر ایک عبوری باڑہ مشاورتی کونسل تشکیل کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے اور اس سلسلے میں تاجر برادری اور باڑہ پریس کلب کی نگرانی میں باڑہ کے تمام سیاسی و سماجی علاقائی مشیران یوتھ اور ہر مکاتب فکر لوگوں نے باڑہ مشاورتی کونسل تشکیل دینے کا بھی اعلان کیا۔کونسل اگلے مرحلے میں باڑہ میں آپریشن سے تباہ کاریوں اور انضمام کے بعد درپیش علاقائی مسائل کی نشاندہی کا جائزہ لینے اور میں علاقائی منتخب نمائندوں ایم این اے اور ایم پی اے اور مشیران کو اعتماد میں لیتے ہوئے مذکورہ مسائل کا حل نکالنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ سمینار کے بعد انجمن تاجران باڑہ اور باڑہ پریس کلب کے صحافی برادری نے آئندہ کا لائحہ عمل کی تیاری کے لیے اجلاسوں کا تسلسل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ سمینار سے صدر باڑہ پریس کلب خیال مت شاہ آفریدی، سابق صدر باڑہ پریس کلب حسین افریدی ، ملک وارث خان آفریدی، ملک محمد امین افریدی، چیف آف اکاخیل ملک ظاہر شاہ آفریدی، پیرعبداللہ شاہ، زاہد اللّٰہ افریدی، حاجی ابراھیم افریدی، سیاسی وسماجی شخصیت حاجی معروف خان آفریدی، پی پی پی کے حاجی سہیل احمد افریدی، شلوبر قومی کونسل کے چیئرمین عبد الغنی افریدی، جماعت اسلامی کے شاہ فیصل افریدی، مشال ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالوہاب، یوتھ ایم پی اے ودودآافریدی، صدر کاروان حق فاوٴنڈیشن عمر خالق آفریدی، سینئر صحافی اسلام گل آفریدی اور سید ایاز وزیر صدر انجمن تاجران نے خطاب کیا۔مزید مقامی خبریں
-
رہنما مسلم لیگ ق خواجہ رمیض حسن کی والدہ انتقال کر گئی
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.