گھریلو تنازعہ پرچچا نے 7افراد کو قتل کر کے خود کو گولی مارلی

منگل 27 اگست 2019 12:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) گھریلو تنازعہ پرچچا نے 7افراد کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی۔ یہ واقعہ سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کے علاقہ تھانہ کالونی میں پیش آیا جہاں نور دین اوراکبر خان دوبھائیوں میں عرصہ دراز سے گھریلو رشتوں اور زمین کا تنازعہ چلا آرہا تھا ۔

(جاری ہے)

سوموارا اور منگل کی درمیانی شب تقریبا 3 بجے نور دین ولد فضل دین مسلح ہو کر اپنے بھائی اکبر خان کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں اس کا بھائی اکبر خان عمر ،بھابھی شیخاں بی بی ، بھتیجے جمال خان اور قلم خان ،بھتیجیاں ساہو بی بی اور اربند بی بی اور ہمسایہ شمشیر خان موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،ظالمانہ کاروائی کے بعد قاتل نور دین نے اپنے آپ کو بھی گولی مارلی اور اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کر لیا ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اور تھانہ لکسیاں عبدالقیوم پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعشوں کو تحویل میں لے کر دیہی مرکز صحت مڈھ رانجھا منتقل کر دیا ،دونوں پارٹیوں کا تصادم بڑھنے کے خدشہ کے پیش نظر مقامی پولیس نے ڈی پی او آفس سے مدد طلب کر لی، فوری طور پرڈی پی او سرگودھا حسن مشتا ق سکھیرا بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے اپنی زیر نگرانی نعشوں کو ورثاء کے حوالے کیا۔