جیل خانہ جات کا ایک مکمل نظام اور ضابطہ قوانین موجود ہے ،سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل بہاول نگر

منگل 27 اگست 2019 16:58

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2019ء) سپرنٹنڈنٹ ڈسڑکٹ جیل بہاول نگر زبیر چیمہ نے کہا ہے کہ جیل خانہ جات کا ایک مکمل نظام اور ضابطہ قوانین موجود ہے اور تمام اسیران سے قانون کے مطابق عمل کیا جاتا ہے ۔ خواتین اسیران سے جیل میں نہ صرف ان تمام عمومی قوانین کے مطابق سلوک کیا جاتا ہے جو سب پر لاگو ہوتے ہیں بلکہ ان کے تمام تر معاملات کی نگرانی کے لئے خصوصی قوانین بھی نافذالعمل ہیں ۔

خواتین اسیران کی بیرک انتظامی بلاک کے قریب ترین ہوتی ہے تاکہ ہمہ وقت سکیورٹی پر نظر رکھی جاسکے اور اس جگہ واقع ہوتی ہے جہاں مرد قیدیوں کے حصہ سے نظر آنا ناممکن ہے ۔خواتین بیرک میں صرف خواتین آفیسران اور خواتین اہلکاران کی ہی ڈیوٹی ہوتی ہے اور کسی بھی مرد اہلکار کو کسی بھی صورت میں اس میں داخلے کی اجازت نہیں ہوتی ۔

(جاری ہے)

مزید برآں خواتین بیرک میں ہمیشہ ڈبل لاک سسٹم ہوتا ہے تاکہ سکیورٹی کو موئثر بنایا جاسکے۔

انہوں نے پنجاب جیل خانہ جات میں خواتین اسیران کے بارے میںشائع ہونے والی ایک خبر کو لغو،بے بنیاد ، مضحکہ خیز اور شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کے منافی خبر کا قوانین اور حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہ ہے اوراخبار نے بغیر قوانین کامطالعہ اور بغیر تحقیق کئے یہ خبر شائع کی ہے جس کی پرزور تردید کی جاتی ہے اور جیلیں اسیران کی اصلاح کرتے ہوئے انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرتی ہیں ۔

خواتین اسیران کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام بالکل بے بنیاد اور جھوٹ اور بہتان تراشی پر مبنی ہے ۔آج تک خواتین وارڈ میں پنجاب کی کسی جیل میں کوئی ایسا واقعہ رونما نہ ہوا ہے، جھوٹی خبرزرد صحافت کے زمرہ میں آتی ہے جسے بغیر تحقیق کے شائع کرکے معاشرہ میں جیل خانہ جات کے بارے میں خوف و ہراس پھیلانے اور اس باوقار شہرت کے حامل ادارے کی نیک نامی کو بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

متعلقہ عنوان :