ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا، سندھ ہائی کورٹ

لوگوں کوقریب نہیں آنے دیا گیا، ایمبولینس والے کوبھی نہیں اٹھانے دیا گیا،جسٹس صلاح الدین پنہور کے ریمارکس

منگل 27 اگست 2019 17:06

ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا، سندھ ہائی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2019ء) سندھ ہائیکورٹ میں ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی طرح گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا۔ارشاد رانجھانی قتل کیس کی سماعت کے دوران جسٹس صلاح الدین پہنورنے ملزمان کے وکلاء پراظہار برہمی کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے رانجھانی قتل کیس سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کیا کہ رانجھانی نے جو کچھ بھی کیا لیکن اسے قتل کرنا ناجائز تھا، گولیاں برساکرارشاد رانجھانی کو مارا گیا۔جسٹس صلاح الدین پہنور نے کہا کہ لوگوں کوقریب نہیں آنے دیا گیا، ایمبولینس والے کوبھی نہیں اٹھانے دیا گیا۔عدالت نے پولیس اہلکار ریاض کی درخواست ضمانت پر 3 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔