سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جعفرآباد ایاز احمد بلوچ کی زیر قیادت اہم اجلاس

محرم الحرام2019 کی آمد کے موقع پر تمام صاحبان کو دوران میٹنگ امن وامان کی صورتحال کو براقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت

بدھ 28 اگست 2019 15:27

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2019ء) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جعفرآباد ایاز احمد بلوچ کی زیر قیادت محرم الحرام2019 کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلع ہٰذا کے تمام SDPOs،SHOsاور تمام متعلقہ انچارج صا حبان کے علاوہ تمام مکتب فکر کے علماء کرام،امن کمیٹی و شہری اتحاد کے ممبران نے شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق محرم الحرام2019 کی آمد کے موقع پر تمام صاحبان کو دوران میٹنگ امن وامان کی صورتحال کو براقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

ضلع جعفرآباد میں کل 12امام بارگاہیں موجود ہیں جن میںیکم محرم الحرام سی10محرم الحرام تک کل 73مجالس منعقد کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 11چھوٹے بڑے جلوس برآمد ہوں گے ۔امام بارگاہوں کی سکیورٹی اور جلوس ومجالس میں ضلعی پولیس کے 712ملازمان تعینات کئے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

مجالس و محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران تمام راستوں کو مکمل سیل کرکے راستے میں آنے والی چھوٹی گلیوں میں کناتوں کے زریعے بند کریں گے اور بازارودکانوں کو بھی مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔

محرم الحرام کے دوران روٹ کی حفاظت اور جلوس کی نگرانی کرنے کے لئے CCTVکیمرے تنصیب کئے جائیں گے جب کہ چھوٹی بڑی گلیوں میں جلوس کی مانیٹرنگ کے لئے موٹر سائیکل سرویلنس کا بھی بندوبست کیا گیاہے تاکہ مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جاسکے۔اس کے علاوہ حفاظتی انتظامات میں جلوسوں کے ساتھ پولیس نفری کو جلوسوں کے راستے میں آنے والی چھتوں گلیوں اور سول پارچات میں ملازمان کو تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ضلعی پولیس کے ساتھ ساتھ بلوچستان کانسٹیبلریBCاور خاص طور پر 07اور10محرم الحرام کے جلوسو ں کے لئے FCکی نفری بھی تعینات ہوگی جوکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کے لئے چاک و چوبند موجود ہونگے۔تمام ملازمان رضا کاراور دیگر محکمہ جات کے تعینات ملازمان کو ڈیوٹی پاس جاری کیئے جائیں گے اور اس بابت دوران مجلس و جلوس میں بغیر پاس کے کسی کو بھی اندر جانے کی اجازت ہرگز نہ ہوگی۔

محرم الحرام کے دوران پہلے دن سے ہی تمام حفاظتی انتظامات کا بندوبست کردیا گیا ہے۔ضلعی پولیس اپنے تما م وسائل کو بروکار لاتے ہوئے مجالس اور جلوس کے راستوں کی سرچنگ و سوئپنگ اور ٹریفک کے لئے اقدامات کررہی ہے جسمیں کسی کو بھی امام بارگاہ سے 200گز کے اندر پارکنگ کرنے کی اجازت نہ ہوگی اور کسی کو بھی امام بارگاہ یا جلوس کے اندر شاپنگ بیگ یا دیگر اورکوئی بھی چیز لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

بغیر نمبر پلیٹ ،بغیر کاغذات اور کالے شیشوں والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جارہی ہے۔اس کاروائی کا مقصد محرم الحرام کے دوران لاء اینڈ آرڈر (امن و امان) کی صورتحال کوکنٹرول میں رکھنا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرنا ہے ۔ ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی ہوگی اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف پہلے سے ہی سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے جس سے ضلع میں امن و امان کی حالت بہت بہتر ہوئی ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جعفرآباد نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام SHOsاپنے اپنے علاقوں میں محرم الحرام کے دوران سرپرائز چیکنگ اور خاص طور پر ہوٹلوں،بس اڈوں،ریلوے اسٹیشن پر نگرانی کریں گے اور اسی طرح عادی مجرمان کے خلاف بھی کریک ڈاون کیا جائے گاتاکہ کسی بھی غیر قانونی کاروائی کی بروقت روک تھام کی جاسکے۔تمام ملازمان پولیس اپنے فرائض ہمدردی اور جذبہ ایمانی سے سرشارہوکر ادا کرے ۔

یہ ہمارا فرض بھی ہے اور ہمارا مذہب بھی اس کی باربار ہدایت کرتا ہے۔ محرم الحرام ہم تمام مسلمانوں کو برداشت،انسانی ہمدردی ،جذبہ ایمانی اور حق و باطل کے مابین فرق کو واضح کرنے کا سبق دیتا ہے ۔ہمیشہ حق کا ساتھ اور باطل کے خلاف ڈٹ جاناچاہیے ۔درحقیقت ہماری ذمہ داری اور فرض بھی ہے جسے ہم نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ادا کرنا ہے۔اور حق کی خاطر ہماری جان کیوں نہ چلی جائے ہمیں حق کا ساتھ دینا چاہیے اور ظالم کتنا ہی بااثر و طاقتورکیوں نہ ہواس کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے کیوںکہ جیت ہمیشہ حق و سچ اور مظلوم کی ہوتی ہے۔