شعبہ طب میں علاج سے زیادہ بیماریوں سے بچائو کی طرف رجحان ہونا چاہیے،

پاکستان میں ڈینٹل ایجوکیشن میں بہتری اور ڈینٹل سرجنز کے لئے نصاب میں جدت لانے کی ضرورت ہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وفد سے گفتگو

جمعرات 29 اگست 2019 17:18

شعبہ طب میں علاج سے زیادہ بیماریوں سے بچائو کی طرف رجحان ہونا چاہیے،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اگست2019ء) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ شعبہ طب میں علاج سے زیادہ بیماریوں سے بچائو کی طرف رجحان ہونا چاہیے، پاکستان میں ڈینٹل ایجوکیشن میں بہتری اور ڈینٹل سرجنز کے لئے نصاب میں جدت لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

وفد کی سربراہی وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم نے کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان میں ڈینٹل ایجوکیشن میں بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی طرح پاکستان میں بھی اوپن سورس نالج ہونا چاہیے، فری آن لائن کورسز شروع کروائے جائیں جبکہ ڈینٹل سرجنز کیلئے نصاب میں جدت لائی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیسن میں رجحان، علاج سے زیادہ بچاؤ کی طرف ہونا چاہیے۔

اس موقع پر پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ ڈینٹل الائنس میں دنیا بھر سے ڈینٹل ایجوکیشن کے ادارے ممبر بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صدرمملکت 3 اکتوبر کو لاہور میں پہلی بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ وائس چانسلر یو ایچ ایس نے صدر ڈاکٹر عارف علوی کو دسمبر میں یو ایچ ایس کے جناح کیمپس کے افتتاح کی دعوت بھی دی۔ وفد میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کی نمائندہ لارل کلیگ، ڈاکٹر شہلا اکرم اور ڈاکٹر سارہ غفور شامل تھیں۔