کوئٹہ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 2 ستمبر سے خیبرپشتونخواہ کا تنظیمی دورہ کریں گے

ہفتہ 31 اگست 2019 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اگست2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ 2 ستمبر سے خیبرپشتونخواہ کا تنظیمی دورہ کریں گے صدر نیشنل پارٹی وسابقہ وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ مورخہ 2ستمبر بروز پیر بوقت 1.30بجے پشاور پریس کلب میں میٹ د پریس سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

اور 3 بجے برکی کالج بلمقابل مین گیٹ ارباب نیاز سٹیڈیم گورنمنٹ کالج چوک پشاور میں ورکرز کانفرنس سے خطاب کریں گے اس کے علاوہ پارٹی کے رہنماوں اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماں سے بھی ملاقاتیں کریں گئے ۔