Live Updates

تمام مسالک کے علماء کرام دشمن کے مذموم مقاصد کو مکمل طور پر ناکام بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں،محمد بشارت راجہ

ہفتہ 31 اگست 2019 17:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2019ء) صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے کہاہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے علماء کرام نے ہمیشہ اتحاد بین المسلیمن اور روادری کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ،پنجاب حکومت اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے امن و عامہ کے لئے بنائی جانے والوں کمیٹیوں کے ممبران سے ملاقات کر کے ان سے تجاویز لی ہیں ۔

موجود سال محرام الحرام کے مہینہ میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اس وقت مقبوضہ کشمیر میں دشمن مسلمانوں پر ظلم وبریت کررہا ہے وہ یہاں کوئی بھی تخریب کاری کے ناکام کوشش کرسکتا ہے ۔وزیر اعظم عمران خان کی کال پر دوروز قبل ملک بھر میں سڑکوں پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا جو عملی مظاہرہ کیا گیا اس کی مثال تاریخ میں نظر نہیں آتی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر راجہ بشارت نے ہفتہ کے روز کمشنر آفس میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزیر بہبود آبادہاشم ڈوگر،صوبائی وزیر کھیل تیمور،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم علی مرتضیٰ،آئی جی پنجاب کپٹن(ر)عارف نواز،کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر)ثاقب ظفر،ریجنل پولیس آفیسر احسان طفیل،سٹی پولیس آفیسر محمد فیصل رانا،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا،ڈسٹرکٹ خطیب قاری اقبال رضوی،راولپنڈی کے تمام شہروں سے ڈپٹی کمشنرز،ایس ڈپی پی اوز،پولیس و ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران ،علماء کرام اور امن کمیٹی کے ممبران کی کثیر تعداد موجود تھی۔

انہوں نے کہاہے کہ دشمن نہیں چاہتا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر یا اقوامتحدہ میں مسئلہ کشمیر اجاگر کرے اور اس کے ساتھ دشمن ملک محرم الحرام کے مہینے میں تفرقہ پھیلانے کے لئے کوئی بھی مذموم کوشش کرسکتا ہے۔دشمن کو یہ بھی پتا ہے کہ پاک فوج اس کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور وہ کوئی قدم اٹھانے سے پہلے سوچے گا۔اس لئے تمام مسالک کے علماء کرام ،امن کمیٹیاں ،ضلعی انتظامیہ اور پولیس دشمن کے مذموم مقاصد کے مکمل طور پر ناکام بنانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہاہے کہ اس موقع کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور کوئی بھی چلانے سے عوام کو معلومات دینے سے قبل ضلعی انتظامیہ سے خبر کی تصدیق ضرور کریں تاکہ کوئی غلط خبر یا معلومات عوام تک نہ پہنچے۔انہوں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت ،علماء کرام ،ضلعی انتظامیہ و پولیس اپنی اپنی جگہ فرائض سرانجام دیں گے اور تمام مجالس و جلوس کی نگرانی کریں گے اور ایسے علماء کرام جن کی تقاریر پر پابندی لگائی گئی ہے ان پر کڑی نظر رکھی جائے اور انہیں بروقت مطلع کیا جائے کہ انہیں کسی بھی مجلس ،جلوس یا اجتماع میں تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہیں اور اگر وہ تقاریر کرتے ہیں تو ان کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا ئے۔

انہوں نے کہاہے کہ تمام جلوس و مجالس مقررہ وقت پر شروع ہونے چاہیں اور شیڈول کے مطابق اپنے اختتام کو پہنچنے چاہیں۔انہوں نے کہاہے کہ پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے محرم الحرام کے تمام تر انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اقدامات کئے ہیں اور پروگرامز ترتیب دیئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے سیکورٹی کے انتظامات کے لئے پولیس کے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور پاک فوج ورینجرز کو بھی تیار رکھا جائے گا اور جہاں ضرورت پڑی وہاں فوج تعنیات کی جائے گی۔انہوں نے کہاہے کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں مذہبی روادری کاماحول پایا جارہا ہے اور ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ تمام جلوس شیڈول کے مطابق ہونے چاہیے اور وقت کی پابندی کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات