یورپی یونین نے مسئلہ کشمیر کو اپنے ایجنڈے کا حصہ بنا لیا
بھارت کی جانب سے ایجنڈے میں شمولیت رکوانے کی کوششیں ناکام ،پوری دنیا ہماری آواز سن رہی ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ملتان میں میڈیا سے گفتگو
اتوار 1 ستمبر 2019 20:45
(جاری ہے)
وزیر خارجہ نے کہا کہ میں 9ستمبر کو جینوا جا رہا ہوں وہاں بھی دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کروں گا اور مجھے امید ہے کہ یورپی پارلیمنٹ اس مسئلے کے حل کے لئے اپنا کردارادا کر ے گی ۔
انہوں نے کہا کہ 27ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں بھی یہ مسئلہ ساری دنیاکے سامنے اٹھا یا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود نے کہاکہ پاکستان کلبھوشن یادیو کو قانونی طور پر قونصل رسائی دینے کا پابند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم بند ہونے کے بعد ہی بھارت سے مذاکرات ہو سکتے ہیں، عالمی دنیا ہمارے موقف پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک کے ہر شہر اورقصبے میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاگیا جس سے ثابت ہوگیا کہ پوری قوم اس مسئلے پر کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اس معاملے پر ہمارا موقف سن رہی ہے اور ہماراساتھ بھی دے رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو بھی چاہیے کہ وہ اس قومی مسئلے پر اپناحصہ ضرور ڈالے اور یکجہتی کشمیرکے حوالے سے تقریبات میں بھرپور شرکت کرے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس وقت آپ کی صنعت دبائو میں ہے جب تک اس ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو گی ملک ترقی نہیں کرے گا ۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے یونین کونسل نمبر 45،46اور 56میں سیوریج کے 7کروڑ روپے کے منصوبے کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے اس علاقے میں سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کی حکمراں جماعت کنزرویٹو پارٹی کو بلدیاتی الیکشن میں بدترین شکست کا سامنا‘وزیراعظم رشی سونک کا اقتدار خطرے میں
-
چنے‘پالک‘بادام‘خشک انجیر اور مچھلی دودھ سے زیادہ کیلشیم والی غذائیں
-
صبح اور دوپہر کے بجائے رات میں کیلشیم زیادہ لینا فائدہ مند ہونے کے بجائے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے.تحقیق
-
کینیڈین پولیس نے سکھ راہنما ہردیب سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہریوں کو گرفتار لیا
-
نیب نے ارکان پارلیمنٹ اور سیاستدانوں کو سیاسی انتقام سے بچانے کی پالیسی کی تیاری شروع کردی
-
ملک میں 1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی.محکمہ موسمیات
-
پاکستانی امریکن ڈاکٹر غزہ جاکر زخمی فلسطینیوں کا علاج کرنے لگے
-
پنجاب کے کسان پریشان کیوں ہیں؟
-
اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ملک بھر میں عجائب گھروں کا عالمی دن 18 مئی کو منایا جائے گا
-
ملک میں1961 کے بعد رواں سال اپریل میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی، رپورٹ
-
وزیر اعظم نے ججوں کی تعیناتی کیلئے آئینی ترمیم کی ہدایات کی ہیں،اعظم نذیر تارڑ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے‘ صوبے کی پائی پائی وصول کریں گے، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.