باجوڑ.برگیڈئر ملک غلام محمد نے کمانڈر نارتھ سیکٹر کمانڈ کا چارج سنھال لیا

پیر 2 ستمبر 2019 19:50

باجوڑ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2019ء) برگیڈئر ملک غلام محمد نے کمانڈر نارتھ سیکٹر کمانڈ کا چارج سنھال لیا۔ اس حوالے سے اج پیر کے روز باجوڑ سکاوٹس ہیڈکوارٹر خار میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں سول و عسکری حکام، سیاسی مشران اور قبائلی عمائدین نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے بریگیڈیئر سیکٹر نارتھ کمانڈر راجہ نعیم اکبر نے کہاکہ باجوڑ کے عوام نے ہمیشہ پاک فوج سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے امن وامان کے قیام اور کشمیر مسئلے پر آواز اٹھایا ہے۔

جس کے وجہ سے آج باجوڑ میں امن قائم ہہوگیا ہے۔انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی پر باجوڑ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ میرے دور میں پاک افغان باڑ مکمل ہوچکا ہے۔اور اب مزید ذمہ داریاں نئے تعینات بریگیڈیر کمانڈر غلام محمد ادا کریں گے۔جوکہ ایک شفیق اور بہترین اخلاق کے مالک ہے۔باجوڑ کے عوام نئے بریگیڈیئر کے ساتھ آپنا تعاون جاری رکھے۔